بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی
پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل
بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔