تھر میں شدید گرمی خوراک کی قلت مزید 8 مور مر گئے
جنگل میں سیکڑوں موروں کے بیمار ہونے کی اطلاعات ، محکمہ وائلڈ لائف کی پراسرار خاموشی
تھرپارکر میں 4 روز سے موروں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے. فوٹو: ایکسپریس
تھرپارکر میں مزید 8 مور ہلاک ہوگئے، محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔
تھرپارکر میں 4 روز سے موروں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو ڈیپلو کے گائوں سجائی میں 5 اور گائوں ڈابھی میں 3 مور مر گئے جبکہ جنگل میں سیکڑوں موروں کے بیمار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شدید گرمی اور خوراک کی قلت کے باعث مور مر رہے ہیں مگر محکمہ وائلڈ لائف تماشائی بنا ہوا ہے۔ محکمہ، موروں کا علاج کرنے کے بجائے میڈیا کی رپورٹوں کو جھوٹا قرار دے رہا ہے۔ جنگلی حیوانات کے تحفظ کی دعویدار این جی اوز نے بھی علاج کیلیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔