سیہون کرنٹ لگنے کے باعث2نوعمر لڑکے جاں بحق

16 سالہ سہراب جتوئی کو المدینہ مسجد الیکٹرک کولر سے پانی پیتے ہوئے کرنٹ لگ گیا


Nama Nigar June 12, 2013
سیہون کے پرانے بس اسٹاپ کے علاقے میں واقع المدینہ مسجد کے الیکٹرک واٹر کولر سے ٹھنڈاپانی پینے والے 16 سالہ سہراب جتوئی کو کرنٹ لگ گیا. فوٹو: رائٹرز/ فائل

مسجد کے الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے کے باعث2 نوعمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سیہون کے پرانے بس اسٹاپ کے علاقے میں واقع المدینہ مسجد کے الیکٹرک واٹر کولر سے ٹھنڈاپانی پینے والے 16 سالہ سہراب جتوئی کو کرنٹ لگ گیا جسے بچانے کی کوشش میں 14 سالہ سجاد نہریو کو بھی کرنٹ لگ گیا ۔



جس کی وجہ سے دونوں لڑکے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں