ماڈل ایان علی کا پاکستان واپس آنے کا اعلان

ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پرپاکستان واپسی کا اعلان کیا ہے

ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر ایئرپورٹ پر گرفتار کیاگیاتھا۔ فوٹوفائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ایان علی گزشتہ کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں اور کرنسی اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں ہونے والی سماعتوں میں بھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے پیش نہیں ہورہیں۔ ایان علی کی عدم پیشی پرعدالت کئی بار اظہار برہمی کرچکی ہے جب کہ گزشتہ سماعت پر کسٹم عدالت کے جج نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، تاہم اب طویل عرصے بعد ایان علی نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا ہے۔


گزشتہ روز ایان علی نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک چھوٹی بچی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا یہ ان کی سب سے اچھی دوست کی بیٹی ہے اس کے ساتھ ہی ایان نے لکھا اپنے علاج اور فائنل چیک اپ کے بعد میں بہت جلد پاکستان واپس آؤں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bo_QNtqgXNm/"]

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story