گیسبجلی کے 15ہزار روپے بل پر5 فیصد اضافی ٹیکس

الیکٹرانک میڈیا،کیبل آپریٹرکو لائسنس کے اجرا یا تجدید پر ودہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا

مالیاتی خدمات پر16فیصد ایف ای ڈی عائد،انعامی بانڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فوٹو : فائل

یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں ٹیکسوں کی شرح میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔

غیر رجسٹرڈ گھریلو اور صنعتی صارفین جوگیس اور بجلی کا ماہانہ 15 ہزار روپے بل ادا کرتے ہوں انھیں5 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ مالیاتی خدمات پر بھی16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔




الیکٹرانک میڈیا اور کیبل آپریٹر کو نئے لائسنس کے اجرأ یا پرانے لائسنس کی توسیع کرانے پر ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بانڈ اور دیگر انعامات سے حاصل ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Load Next Story