وزیر خارجہ سے عراقی سفیرکی ملاقات پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پرتبادلہ خیال
ویزا کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، وزیرخارجہ
عراقی سفیرنے وزیرخارجہ کوسفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
MULTAN:
عراقی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کے چہلم پرعراق جانے کے لئے ویزا کے معاملے پربات چیت کی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عراقی سفیرڈاکٹرعلی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین (چہلم) پرعراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔