کراچی کے ضمنی انتخابات میں فنکاروں کی بھی بھرپور دلچسپی

لوگ تبدیلی چاہتے ہیں مگر تبدیلی اچانک نہیں آئے گی، اداکار شکیل

ہمیں اپنے آپ سے تبدیلی کا آغاز کرنا ہے، اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، اداکار شکیل فوٹو:فائل

شہر قائد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

سینئر ٹی وی آرٹسٹ شکیل نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں شعور بیدار ہورہا ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں مگر تبدیلی اچانک نہیں آئے گی، تبدیلی کے آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہمیں اپنے آپ سے تبدیلی کا آغاز کرنا ہے، اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ اداکار شکیل کے ساتھ معروف اداکار عابد علی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاست کی بساط پر ناکامی کا منہ دیکھنے والے فنکار

دوسری جانب عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہونے والے اداکار ایوب کھوسو نے ضمنی انتخابات میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ہمیں معلوم ہوا ووٹر لسٹ میں ایسے اشخاص کا نام ہے جو فوت ہوگئے یا جو اب اس حلقے کے نہیں ہیں، مخصوص جماعت کو تھالی میں رکھ کر سیٹ دی جارہی ہے، پیپلزپارٹی جیسی جمہوریت پسند جماعتوں کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔
Load Next Story