شہرکے داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت
ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے،آئی جی شاہد ندیم بلوچ
ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے،آئی جی شاہد ندیم بلوچ. فوٹو: فائل
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے تناظر میں پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی امور انتہائی مستعدی اور چاق و چوبند رہتے ہوئے انجام دیے جائیں۔
جبکہ انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ کو موثر طور پر فالو کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور انٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط رابطوں کے تحت مفرور اشتہاری ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ان کے گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے ،انھوں نے کہا کہ صوبے اورشہرکے داخلی وخارجی راستوں پرمشکوک ومشتبہ عناصر اورگاڑیوں کی کڑی نگرانی اورچیکنگ کے عمل کو انتہائی ٹھوس بنانے کے ساتھ ساتھ سندھ میں میدانی راستوں پر بھی متعلقہ تھانہ جات ، موبائل ، موٹر سائیکل، پیدل گشت کے ساتھ ساتھ پولیس پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انھوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام مساجد ،امام بارگاہوں، مزارات کے علاوہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں ، سرکاری ونجی اسپتالوں ،اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، حساس تنصیبات،ریلوے اسٹیشنوں ، بس ٹرمینلز کے علاوہ قونصل خانوں ، غیر ملکی دفاتر اور غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی کے جملہ اقدامات اور حکمت عملی پر پولیس کے تمام شعبے باہمی رابطوں کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔