چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا آج سری لنکا سے بقا کی جنگ لڑے گا کلارک کی شرکت متوقع
انگلینڈکےخلاف فتح نے آئی لینڈرز کے حوصلے بلند کردیے جبکہ پلیئنگ الیون میں بھی کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
انگلینڈکےخلاف فتح نے آئی لینڈرز کے حوصلے بلند کردیے جبکہ پلیئنگ الیون میں بھی کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ فوٹو: فائل
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں آسٹریلیا اور سری لنکا کا اہم مقابلہ پیر کو اوول میں ہوگا۔
بارش کے خطرے نے کینگروز کی نیندیں اڑادیں، سیمی فائنل تک رسائی کا امکان روشن رکھنے کیلیے آسٹریلیا کو لازمی فتح درکار ہے، کپتان مائیکل کلارک کی میچ میں شرکت متوقع ہے، دوسری جانب آئی لینڈرز بھی فتح کے لیے بے چین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی میں سفر جاری رکھنے کی امیدیں برقرار رکھنے کیلیے ہر صورت سری لنکا پر فتح درکار ہے، اس مقصد کی تکمیل کیلیے اسے سری لنکن اسپنرز سے زیادہ بارش کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے بھی میچ نہیں کھیلا جاسکا تھا یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا، اگر پیر کو بھی مقابلہ موسم کی نذر ہوتا ہے تب بھی آسٹریلیا کا سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ختم ہوجائے گا، مستقل کپتان مائیکل کلارک نے کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرلی ، گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ میں بھی حصہ لیا تاہم ابھی تک انھیں میدان میں اتارے جانے کے بارے میں حتمی طور پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کو بھی آگے بڑھنے کیلیے فتح کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف فتح نے آئی لینڈرز کے حوصلے بلند کردیے جبکہ پلیئنگ الیون میں بھی کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔