- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
ورلڈ ٹیم اسکواش، مصر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام
پیرس: انگلینڈ نے ٹاپ سیڈ مصر کو2-1 سے ہراکر ورلڈ ٹیم اسکواش ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فرانس کے شہر مول ہائوس میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل کے پہلے مقابلے میں مصری طارق مومن کو انگلش ڈیرل سیلبے کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈیرل کی فتح کا اسکور11-5،11-7 اور11-3 رہا۔ دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر ون رامے عاشور نے نک میتھیوکو 5-11، 11-6، 11-9 اور11-9 سے زیر کرتے ہوئے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا مگر تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں تجربہ کار مصری پلیئر کریم درویش کو حریف جیمز ویلسٹروپ نے سخت مقابلے کے بعد 11-3، 11-13، 11-3 اور11-4 سے شکست دیکر انگلینڈ ٹیم کو ٹائٹل کا حقدار بنادیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ایونٹ میں مصر نے اسی مارجن سے انگلینڈ کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا تھا۔ انگلینڈ ورلڈ ٹیم ٹائٹل پانچویں مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہا ہے، اس سے قبل 1995,1997,2005 اور2007 میں سرخرو ہوا تھا۔ رواں مقابلوں میں ایونٹ کی تمام ٹاپ فور ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ فرانس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح سائیڈ نے آسٹریلیا کو 2-1 سے زیر کیا۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میںجرمنی نے جنوبی افریقہ کو ہرایا۔ ساتویں پوزیشن بھارت نے حاصل کی اس نے ملائیشین ٹیم کو 2-1 سے زیر کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔