تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلیے آسان قرضوں کی اسکیم شروع
اسمال بزنس لوناسکیم میں پہلے سال50ہزارنوجوانوں کو5لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے
اسمال بزنس لوناسکیم میں پہلے سال50ہزارنوجوانوں کو5لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے فوٹو: فائل
مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مالی معاونت کیلیے5ارب روپے سے چھوٹے قرضوں کی اسکیم متعارف کرادی ہے۔
نومنتخب حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنے پہلے ہی بجٹ میں اسمال بزنس لون اسکیم متعارف کرائی ہے، اس اسکیم کا مقصد بیروزگار نوجوانوں کو مالی طور پرکاروبار کیلیے آسان قرضے فراہم کرنا ہے، اسمال بزنس لون اسکیم کے تحت پہلے سال 50ہزارمستحق نوجوانوں کو آسان شرائط پر ایک سے5لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
قرضوں کی ادائیگی کیلیے مارک اپ کی شرح کو8فیصد تک محدود کردیاگیا ہے اور باقی8 فیصد مارک اپ حکومت خود اداکرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کی اس اسکیم سے پڑھے لکھے نوجوان کم سرمائے سے باعزت اورمنافع بخش کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اسکیم کا50فیصد خواتین کیلیے مخصوص کیا گیا ہے۔