رشدی اپنے ہی وجود سے نفرت کرنے والا مسلمان ہے عمران

مجھے اس کی تصانیف سے نفرت ہے، وہ ہمیشہ تصویر کا برا رخ پیش کرتا ہے، عمران

مسلمان مذہب کو الگ الگ نظریہ سے دیکھتے ہیں اور مغرب کو اس بات کو سمجہنا چاہئیے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نیویارک ٹائمز کودئیے گئے ایک انٹرویو میں نیو دہلی کی کانفرنس جسمیں سلمان رشدی موجود تھے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔

عمران نے کہا " مجھے اس کی تصانیف سے نفرت ہے، وہ ہمیشہ تصویر کا برا رخ پیش کرتا ہے اور اپنے ہی وجود سے نفرت کرنے والا مسلمان ہے۔"

اپنے آپ کو رشدی اور دوسرے نقادوں کی جانب سے دئیے گئے القاب کے حوالے سے انھوں نے کہا "مجھے رشدی اسلامی بنیاد پرست کہتا ہے اور دوسرے نقاد مجھے یہودی ایجنٹ کہتے ہیں، مطلب میں کچھ تو صحیع کر رہا ہوں۔"


انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا مسلمان مذہب کو الگ الگ نظریہ سے دیکھتے ہیں اور مغرب کو اس بات کو سمجہنا چاہئیے۔

اپنی پارٹی کے آئی ایس آئی اور عسکریت پسندوںسے روابط کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا "وہ میرا موازنہ طالبان کے ان پڑھ جوانوں یا ملاؤں سے کیسے کر سکتے ہیں"۔ اگر آپ میری کتاب پڑھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ جس اسلام کی میں بات کرتا ہوں وہ صوفی اسلام ہے۔

جب عمران خان سے خواتین کے حقوق کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکومت میں آتے ہیں توحدود آرڈیننس کو ختم کر دیں گے۔

جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ بہت سے آزاد خیال لوگ انھیں بنیاد پرست سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا "وہ نا سمجھ ہیں"۔

Recommended Stories

Load Next Story