کرینہ کپور اور عمران ہاشمی پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

فلم کی شوٹنگ نئی دہلی اورممبئی میں ستمبر سے اکتوبر کے درمیان کی جائے گی

دونوں اداکاروں کو ایکتا کپور کی پروڈکشن کمپنی بالاجی موشن پکچرز اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم کے لئے سائن کیا گیا۔ فوٹو:فائل

ایکتا کپوراورکرن جوہر کی مشترکہ فلم میں کرینہ کپور اور عمران ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔


دونوں اداکاروں کو ایکتا کپور کی پروڈکشن کمپنی بالاجی موشن پکچرز اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم کے لئے سائن کر لیا گیا ہے،فلم کی شوٹنگ نئی دہلی اورممبئی میں ستمبر سے اکتوبر کے درمیان کی جائے گی، فلم میں شامل دیگر اداکاروں کے انتخاب کے لئے فلم پروڈیرسر نے کام شروع کردیا ہےجب کہ فلم کے نام کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، فلم کی ہدایات ایک نئے ہدایت کار اکشے رائے دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story