تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے پیرمظہرالحق
سندھ اسمبلی نے ملازمین کی مستقلی کا قانون پاس کیا،حکومت عمل کرنے کی پابندہے
سندھ اسمبلی نے ملازمین کی مستقلی کا قانون پاس کیا،حکومت عمل کرنے کی پابندہے. فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے حکومت پابند ہے۔
کیونکہ یہ سندھ اسمبلی کا پاس کیا گیا قانون ہے جو ہماری حکومت میں ہی اسمبلی نے پاس کیا تھا،اپنے بیان میں پیر مظہرالحق نے مزید کہا کہ اگرہم ہی اس پرعمل نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی کے دور میں وفاق میں مستقل کیے گئے کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل بھی خطرے میں پڑجائے گا کیونکہ اس وقت وفاق میں پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ ہماری مخالف حکومت ہے ، پیر مظہرالحق نے کہا کہ ہماری حکومت میں جن کو کراچی میں ملازمتیں ملیں تھیں ان کو تنخواہیں نہ دینامناسب نہیں ہے، ان بھرتیوں کی اتنی طویل تفتیش فقط ایک افسرشاہی بہانا ہے۔
کراچی میں بھرتی کیے گئے ملازمین گزشتہ سات مہینوں سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں اور ان سے الیکشن کی ڈیوٹیاں بھی لی گئی تھیں لیکن ان کو تنخواہوں سے محروم رکھ کر ان ملازمین سے زیادتی کے سا تھ سا تھ نا اہل افسرشاہی پیپلز پارٹی کے منشورکو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ان بھرتیوں کی تفتیش بالکل ہونی چاہیے ، پیر مظہرالحق نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ہی منظور کیے گئے قانون اور پارٹی کے منشور پر عمل کرایا جائے۔