صوبوں کوان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کی تجویز
پارلیمنٹ نے منظوری دی توصوبوں سے خریداری پروفاق میں ایڈجسٹمنٹ نہیں لی جاسکے گی.
پارلیمنٹ نے منظوری دی توصوبوں سے خریداری پروفاق میں ایڈجسٹمنٹ نہیں لی جاسکے گی. فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں صوبوں کو ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے فنانس بل میں سیکشن 122 میں دی گئی تعریف تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے اس تجویز منظور کر لی تو اس صورت میں صوبوں سے خریدی جانے والی اشیا کی انوائسز پر وفاق میں ایڈجسٹمنٹ نہیں لی جاسکے گی۔
جبکہ اس سے پہلے اگر وفاق کے تاجروں و صنعت کاروں اور مینوفیکچررز کے علاوہ دیگر ٹیکس دہندگان کی طرف سے صوبوں میں اشیا خریدی جاتی تھیں اور وہاں کے صنعت کاروں و مینوفیکچررز و دکانداروں کی طرف سے انوائسز جاری کی جاتی تھیں تو انوائسز کی بنیاد پر وفاق میں ایڈجسٹمنٹ لی جاسکتی تھی مگر مذکورہ تجویز منظور ہونے کی صورت میں یہ وفاق کا اختیار ہوگا کہ کس صوبے کو ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ دینا ہے اور کس کو نہیں اور صرف اس صوبے سے خریدی جانے والی اشیا کی انوائسز پر ایڈجسٹمنٹ لی جاسکے گی جس کے بارے میں وفاق کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔