بھارتی وزیر تجارت نے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی

ستمبر میں ایکسپو پاکستان نمائش کے لیے25 رکنی تجارتی وفد کے ساتھ آئیں گے.


بھارتی وفد لاہور وکراچی کے دورے،کاروباری ملاقاتیں بھی کریگا،ذرائع وزارت تجارت۔ فوٹو: فائل

پاک بھارت تجارتی روابط ایک بار پھر بحال ہو رہے ہیں، بھارتی وزیر تجارت نے ستمبر میں پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بھارتی تاجروں کا 25رکنی وفد وزیر تجارت کی سربراہی میں ایکسپو پاکستان نمائش میں شرکت کے لیے لاہور اور کراچی کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت تجارت نے ستمبر 2013 میں ہونے والی ایکسپو پاکستان نمائش میں بھارتی وزیر تجارت کی سربراہی میں 25 رکنی تجارتی وفد کی شرکت کی یقین دہانی کرادی۔



بھارتی وفد لاہور اور کراچی کا دورہ کرے گا، کراچی میں 26سے 29ستمبر کو ہونے والی ایکسپو پاکستان نمائش کے دوران بھارتی تجارتی وفد ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کرے گا جبکہ اعلیٰ سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں