اداکارہ پریانکا چوپڑا سے مقابلہ کرنا چاہتی ہوں میرا

میں اداکاری کے میدان میں پریانکا چوپڑا سے مقابلہ کرنا چاہتی ہوں اور ان کے ساتھ فلم میں بھی کام کرنےکی خواہاں ہوں، میرا

پریانکا چوپڑا سے مقابلہ کرنے سے مجھے خود کو منوانے کا موقع ملے گا، اداکارہ میرا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ مقابلے پر یقین رکھتی ہیں اور اداکاری کے میدان میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید کئی کامیاب فلمیں کر سکتی ہیں اور بالی ووڈ کی اے لسٹ اداکاراؤں سے مقابلہ کرنا چاہتی ہوں۔ میں اداکاری کے میدان میں پریانکا چوپڑا سے مقابلہ اور ان کے ساتھ فلم میں بھی کام کرنے کی بھی خواہاں ہوں۔ میرا کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں خود کو منوانے کا موقع ملے گا اور ان کے چاہنے والے ان کی شخصیت کے ایک نئے پہلو سے بھی واقف ہوں گے۔


واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں بھارت میں اپنی نئی فلم "بھڑاس" کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ نفسیات پر بنائی گئی ہے، 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہدایتکار اجے یادو ہیں۔

Load Next Story