کھانے پینے کی اشیا اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
جن اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ان میں دودھ، گوشت، انڈے، سبزیاں، پھل، دالیں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
وزیر خزانہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد ایف بی آر نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایت جاری کردی ہے۔ فوٹو فائل
HYDERABAD:
وزیر خزانہ نے کھانے پینے کی اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
وزیرخزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کھانے پینے کی اشیا پر جی ایس ٹی نہ بڑھایا جائے۔ جن اشیا کو اضافی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ان میں دودھ، گوشت، انڈے، سبزیاں، پھل، دالیں، پولٹری، مرچیں، مچھلی، ادرک، گنا، پولٹری فیڈ، مکھن، دیہی، نمک، روٹی اور بن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ وزیر خزانہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد ایف بی آر نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایت جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اور اضافی جی ایس ٹی کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ہدایت جاری کی تھی کہ جن اشیا پر اضافی سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ان کی فہرست تیار کرکے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔