منشیات اسمگلنگ کا الزام مجرم کو10برس قید اور جرمانہ
ایئر ہوسٹس مایا کیخلاف درج ایف آئی آر اور دیگر دستاویزات انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں جمع کردیے گئے.
ایئر ہوسٹس مایا کیخلاف درج ایف آئی آر اور دیگر دستاویزات انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں جمع کردیے گئے. فوٹو: فائل
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ثناء اﷲ خاں غوری نے ہیروئن اسمگلنگ کرنے کے الزام میں مجرم چوہدری قاسم کو جرم ثابت ہونے پر10برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک برس جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 19 ستمبر 2012 کو مجرم کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم بیرون ملک جارہا تھا، دوران تلاشی اس کے بیگ اور کپڑوں سے2کلو ہیروئین برآمد کی تھی، شریک ملزم شہریار کو عدم ثبوت بری کردیاگیا، علاوہ ازیں این این ایف حکام نے بیرون ملک کرسٹل (منشیات) اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس مایا فخری کیخلاف درج ایف آئی آر اور دیگر دستاویزات انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیے، ملزمہ کے خلاف تفتیش مکمل کرنے اور چالان 28جون کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بدھ کو اے این ایف فورس کے ایس ایچ او سلمان شوکت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ثنا اﷲ خاں غوری کے روبرو پیش ہوئے اور ملزمہ مایا فخری دختر فخری خان کے خلاف درج ایف آئی آر نمبر 26/13زیر دفہ6,9b,/CNNSA/1997 کی نقول اور جوڈیشل مجسٹریٹ سے حاصل کردہ جوڈیشل ریمانڈ کی تفصیل کی نقول جمع کرائی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ کو انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈیپارچرفائنل سرچ کاؤنٹرپر دوران تلاشی اے ایس ایف فورس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے320گرام کرسٹل ( منشیات) برآمد کی تھی۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ندیم احمد خان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان محمد فیصل اور محمد امین کو جرم ثابت ہونے پر10برس قید اور فی کس 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی،ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرم محمد امین ضمانت پر تھا، فاضل عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا۔