’کیک‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم قرار
فلم ’کیک‘ کو پاکستان کی جانب سے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کے لیے آسکر کے لیے بھی نامزد کیاگیا ہے
’کیک‘ کو پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے فوٹو:فائل
پاکستانی فلم 'کیک' نے کینیڈا میں منعقدہ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔
رشتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر مبنی ڈراما فلم 'کیک' کو کینیڈا کے شہر مانٹریال ہونے والے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا جہاں فلم بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم 'کیک' کو پاکستان کی جانب سے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کے لیے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کیک' کو رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کیاگیا تھا، فلم میں آمنہ شیخ، صنم سعید، عدنان ملک، فارس خان اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=cr96skoXSuM