بھارت میں سکھوں کے بعد کانگریس بھی ’زیرو‘ کے خلاف میدان میں آگئی

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے سکھوں کے موقف کی حمایت کردی

فلم’زیرو‘کا ٹریلر 4 دن میں 100 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹاپ پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے فوٹوفائل

بھارت میں سکھوں کے بعد اب ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس بھی فلم 'زیرو' کے خلاف میدان میں آگئی۔

گزشتہ روزبھارتی سکھ کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری نے شاہ رخ خان اور فلم 'زیرو' کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہٰذا فوراً پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے خلاف بھارتی سکھ میدان میں


سکھوں کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر چرن سنگھ ساپرا نے بھی سکھوں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساپرا نے پروڈکشن کمپنیز ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور کلر یلو پروڈکشن کو فوراً پوسٹر ہٹانے کی بھی تنبیہ کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 'زیرو' کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور 4 دن میں 100 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم 'زیرو' کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ru4lEmhHTF4
Load Next Story