شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی
بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع
بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل
شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں عیدک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔