پولیس نے بنوں کو بڑی بتاہی سے بچالیا

بنوں: پولیس نے بنوں میں دہشت گردی كے لئے چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد كركے علاقے كو تباہی سے بچالیا۔

ڈسٹركٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی نے خفیہ اطلاع پر جانی خیل میں رات گئے كارروائی کرکے دہشت گردی کے لئے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد كرلیا۔

کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے گولوں كو اسپیشل پولیس فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ناكارہ بنا دیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان كے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج كرلیا ہے۔