ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 29 اپريل 2024
فائل: فوٹو

فائل: فوٹو

 اسلام آباد / پشاور: ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مارے گئے مبینہ مطلوب افراد میں جنید عماد اور قاسم شامل ہیں۔ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔