سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہالینڈ کا سفارت خانہ بند

ہالینڈ کے ویزا کے لئے طے شدہ انٹرویو تا حکم ثانی منسوخ کردیا گیا

نئی ویزہ درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی: فوٹو: فائل

ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربند کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہالینڈ کا سفارت خانہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعارضی طورپربند کردیا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے ویزا کے لئے طے شدہ انٹرویوز اور نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی۔


ذرائع کے مطابق ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد کیا گیا ہے۔ اس متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ آسیہ کو رہائی کے بعد ہالینڈ بھیج دیا جائے گا جب کہ اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کوتوہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہورکی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہورہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
Load Next Story