اب وڈیو چلے سلوموشن میں۔۔۔۔۔۔یوٹیوب کا نیا فیچر
بعض مناظر کا تقاضا ہوتا ہے کہ انھیں پوری تفصیل اور جُزیات کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
فوٹو : فائل
اس مقصد کے لیے سلو موشن کا آپش استعمال کیا جاتا ہے۔
دنیا میں وڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سائٹ یوٹیوب پر اب تک یہ سہولت موجود نہیں تھی، چناں چہ کسی کھیل کا دل چسپ ترین مرحلہ ہو، کسی کی حماقت سے بھرپور کوئی حرکت، کسی کی غلطی پر مبنی پُرلطف وڈیو ہو یا حیرت، مسرت اور لطف کا سامان لیے کوئی اور منظر، کبھی کبھی اسے اپ لوڈ کرنے والے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وڈیو میں شامل کوئی خاص منظر دیکھنے والے پوری وضاحت کے ساتھ دیکھے۔ اسی طرح بعض وڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھنے والا چاہتا ہے کہ وڈیو کو وہ سلوموشن میں دیکھے۔
یوٹیوب نے اپنے یوزرز کے لیے اب یہ سہولت فراہم کردی ہے کہ وہ اس سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی اپنی وڈیوز کو سلوموشن میں تبدیل کردیں۔ اس مقصد کے لیے یوٹیوب نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سائٹ پر جاکر آپ یوٹیوب ایڈیٹر موجود سلوموشن فیچر کو سلیکٹ کریں اور اپنی وڈیو کو سلوموشن میں تبدیل کرکے اپ لوڈ کردیں۔