لاہورمیں نجی ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد

روزینہ یو ایم ٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی جس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے

پوسٹ مارٹم کے لیے لاش بھجوا دی گئی ہے: فوٹو: فائل

جوہرٹاؤن کے سی بلاک میں نجی ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآٓمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں جوہرٹاؤن کے سی بلاک میں نجی ہاسٹل سے روزینہ نامی لڑکی کی لاش برآمد کی گئی، روزینہ یو ایم ٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی جس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔


دوسری جانب ٹاؤن شپ پولیس واقع کودبانے کی کوشش میں ہے، لڑکی کے جسم پرکوئی تشدد کے نشان موجود نہیں جس کے باعث ایس ایچ او بنا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ہی خود ساختہ موت قرار دے رہے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے لیے لاش بھجوا دی گئی ہے۔

 

 
Load Next Story