کپل شرما کی وجہ سے امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے
کپل شرما نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘کے فائنل کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی
کپل شرما نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘کے فائنل کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔ فوٹوٹوئٹر
لاہور:
نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو اتنا ہنسایا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گیم شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی فائنل قسط کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا
شوکے دوران کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو خوب ہنسایا یہاں تک کہ ہنستے ہنستے بگ بی کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور امیتابھ بچن نے کپل سے شو میں بار بار آکر انہیں ہنسانے کی درخواست کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما اچانک شادی کیوں کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ لمبے عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب کامیڈین کپل شرما ان دنوں اپنی شادی کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کپل اگلے ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔