عید میلاد النبی ﷺ سندھ حکومت کا 12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان
محکمہ داخلہ سندھ نے 21 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبےاورعقیدت و احترام سے جاری ہیں: فوٹو: فائل
حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 21 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 21 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب شہرقائد سمیت ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ پہلے ہی ملک بھر میں 21 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔