لاہور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

وزن کم ہونے کے باعث بچے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل، ایک بچی جاں کی بازی ہار گئی

پیدا ہونے والوں میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں جس میں سے ایک بچی جان کی بازی ہار گئی (فوٹو: فائل)

TEHRAN:
راوی روڈ کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں سے ایک بچی انتقال کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ کی رہائشی خاتون مسز قاسم کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو حالت بہتر نہ ہونے اور وزن کم ہونے کے باعث چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کو انتہائی حساس نرسری وارڈ میں رکھا گیا ہے،کمزوری کے باعث ایک بچی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

موقع پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابھی بچوں کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story