پرستاروں کی داد حوصلہ فراہم کرتی ہےنادیہ حسین
پاکستان سے باہر ہمارے فنکاروں کی بہت ڈیمانڈ ہے ،ماڈل واداکارہ کی گفتگو
پاکستان سے باہر ہمارے فنکاروں کی بہت ڈیمانڈ ہے ،ماڈل واداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
ماڈل واداکارہ نادیہ حسین نے کہاہے کہ مجھے چاہنے والوں کی دادحوصلہ فراہم کرتی ہے اکثرفیشن شوزمیں لوگ مشورہ دیتے ہیں کے آج کون سے رنگ کالباس مجھ پراچھالگے گا۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ اپنے فنکاروں اور شوبز اسٹارز کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں اوران کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کرتے ہیں میرے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ عوام کومیرا کام پسند آتا ہے۔
نادیہ حسین کاکہنا تھا کہ پاکستان سے باہرہماری ماڈلزاوراداکاروں کی بہت ڈیمانڈہے ہم جب کسی بھی ملک پرفارم کرنے کے لیے جاتے ہیں تولوگ والہانہ استقبال کرتے ہیں اوربہت دلچسپی کے ساتھ شوزمیں شرکت کرتے ہیں انھوں نے بتایاکہ پاکستان فیشن انڈسٹری اب دنیامیں مانی جاتی ہے ہمارے کام کودنیامیں تسلیم کیاجاتاہے ہماری فیشن اورشوبزانڈٖسٹری ماضی کے مقابلے میں بہت مضبوط ہوچکی ہے اگرمزید محنت کی توہماراکوئی ثانی نہیں ہوگا۔