پاکستانی ڈرامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ہمایوں سعید

مصروفیات کی وجہ سے کسی بھارتی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے


Cultural Reporter June 27, 2013
مصروفیات کی وجہ سے کسی بھارتی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکار ہمایوں سعیدنے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژنڈرامہ بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں کمی آئی ہے آج بھی پاکستان کے تمام نجی چینلز سے پاکستانی ٹی وی ڈرامہ ذوق وشوق سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بہت اچھا کام ہورہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ہم بہتری کی گامزن ہیں،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کے ساتھ ان دنوں کراچی میں بنائی جانے والی فلمیں بھی پسند کی جارہی ہیں۔



ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد ان دنوں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اچھی اور معیاری فلمیں بنانے میںمصروف ہیں جس کے نتائج بہت شاندار ہیں،ہمیں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ میری فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' مکمل ہوچکی ہے ان دنوں اس کی ایڈیٹنگ جاری ہے فلم عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کرنے کا ارادہ ہے،انھوں نے کہا پاکستان میں ٹیلی ویژن پر مصروفیات کی وجہ سے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں