کترینہ اور ہریتک ’’نائٹ اینڈ ڈے‘‘ کے ہندی ورژن میں کام کرینگے

فلم میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے کام کیا تھا ،تاہم ذرائع کے مطابق اب بالی وڈ اس کا ہندی ورژن تیار کرے گا ۔

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ہریتک روشن ہالی وڈ کی مشہور فلم ''نائٹ اینڈ ڈے'' کے ہندی ورژن میں کام کریں گے ۔


مذکورہ فلم میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز نے کام کیا تھا ،تاہم ذرائع کے مطابق اب بالی وڈ اس کا ہندی ورژن تیار کرے گا جس کے لیے مرکزی کاسٹ میں کترینا اور ہریتک سے رابطے کیے گئے ہیں۔ فوکس اسٹارز اسٹوڈیو کے ذرائع کے مطابق بالی وڈ ورژن میں فلم کی اوریجنل اسٹوری لائن میں تبدیلی کی جائے گی اورفلم کی کہانی کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کترینا اور ہریتک اس سے پہلے زویا اخترکی فلم ''زندگی نہ ملے گی دوبارہ'' میں کام کرچکے ہیں۔
Load Next Story