سوناکشی کا انیس بزمی کی نئی فلم میں کام کرنے سے انکار

اس وقت سوناکشی کے پاس درجن بھر فلمیں ہیں جن میں سے وہ کچھ فلموں کی تشہیری میں مصروف ہیں۔


Net News June 27, 2013
اس وقت سوناکشی کے پاس درجن بھر فلمیں ہیں ان میں سے کچھ فلموں کی وہ تشہیری مہم چلارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بے حد مصروفیت کے باعث انیس بزمی کی نئی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت اداکارہ کے پاس درجن بھر فلمیں ہیں ان میں سے کچھ فلموں کی تو وہ تشہیری مہم چلارہی ہیں ۔اداکارہ نے فلم ''ویلکم ٹو''کے سیکوئل میںکے لیے معاملات طے کیے تھے مگر مصروفیت کے سبب اس فلم کے سیکوئل کے لیے تاریخ نہ نکال سکیں جس پر پروڈیوسر اور اداکارہ کی باہمی رضا مندی سے فلم میں کام نہ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سوناکشی کی جگہ اس فلم میں کون کام کریگی ۔

قبل ازیں مست مست آنکھوں والی سوناکشی سنہا شاہد کپور کے ساتھ فلم ''ریمبو راج کمار''میں جلوہ گر ہونگی۔ اس فلم میں راج کمار کے کردار میں شاہد کپور سوناکشی سنہا کے ساتھ عشق اور چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس فلم کے کوریو گرافر پربھو دیوا ہوں گے اور وہ بالی وڈ کی اس چلبلی جوڑی کو نچائیں گے اپنے اشاروں پر۔ فلم ریمبو راجکمار کے حوالے سے شاہد کپور خاصے پرجوش ہیں اور کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ اس فلم میں ان کی زندگی کا بہترین کردارہے۔

مقبول خبریں