پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔
دوسرے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ گرنے کے باجود کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے آسٹریلوی بولرز کی دھلائی جاری رکھی۔
صائم ایوب چھٹے اوور میں 11 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے پاور پلے میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔
بعد ازاں بابر اعظم 2 رنز بناکر ایڈم زیمپا کا شکار بن گئے تاہم کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔
یہ محمد حفیظ کی 23 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔
پاکستان نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ہیں۔