مہاتیر محمد کی اہلیہ بھی عمران خان کی مداح تقریب میں ہاتھ تھام لیا
وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر ملائیشین خاتون کے اول کے چہرے پر پھیلی خوشی دیکھنے کے قابل تھی
ملائیشین خاتون اول تصویر کھنچوانے آئیں تو وزیراعظم پاکستان کا ہاتھ پکڑنے کی فرمائش کی فوٹو:سوشل میڈیا
ملائیشین خاتون اول سیتی ہاسماہ محمد علی بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مداح نکلیں ملاقات کے دوران ہاتھ پکڑنے کی فرمائش کرڈالی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ملائیشیا کی خاتون اول سیتی ہاسماہ محمد علی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصویر کھینچوانے آئیں تو ان کا ہاتھ پکڑنے کی فرمائش کرڈالی۔
خاتون اول کی فرمائش پر عمران خان نے بھی ان کی خواہش کا فوری احترام کیا اور مسکراتے ہوئے کہا ضرور، اس موقع پر خاتون اول کے چہرے پر پھیلی خوشی اور جوش دیکھنے کے قابل تھا، وہ عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر بے انتہا خوش نظر آئیں اور تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر عمران خان کے بائیں جانب کھڑے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اوردیگر افراد ہنس پڑے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دوروز قبل ملائیشیا کے دوروزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔