حکومت اور عدلیہ میرے خلاف ہے انصاف کیسے ملے گا پرویز مشرف کا اعتراض

میرے صدارتی انتخاب کی عدالت عظمیٰ نے بھی توثیق کی تھی۔ انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، پرویز مشرف

میرے صدارتی انتخاب کی عدالت عظمیٰ نے بھی توثیق کی تھی۔ انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، پرویز مشرف فوٹو: رائٹرز/فائل

سابق آمر پرویز مشرف نے غداری کیس میں عدالت عظمیٰ میں آج متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میرے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا حکم نہیں دیا، حکومت صرف ریمارکس پر فیصلے کر رہی ہے۔


میرے صدارتی انتخاب کی عدالت عظمیٰ نے بھی توثیق کی تھی۔ انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ عدالتی کے ساتھ ساتھ میڈیا ٹرائل بھی کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ بھی میرے خلاف ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کے جواب پر سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرا دیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تاثر ہے کہ ساری عدلیہ میرے خلاف ہے جبکہ موجودہ حکومت بھی میری مخالف ہے۔ مجھے انصاف کیسے ملے گا؟۔

Recommended Stories

Load Next Story