بلوچستان میں فائرنگ دھماکا 2 اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مشکے میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے


Numaindgan Express June 27, 2013
کوئٹہ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مشکے میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے فوٹو : فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ بلوچستان میں فائرنگ اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 سیکیورٹی فورسز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علاقہ ہنہ اوڑک کے میدان سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ آن لائن کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے نوک جو میں فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کردیا جس سے 2 اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے چتکان منظور آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ شیرین نامی شخص جاں بحق ہوگیا، کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عزیزاحمد زخمی ہو گیا۔



کلی کمالو میں اندھی گولی لگنے سے رحمت اﷲ زخمی ہوگیا۔ دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فضل محمد اور پشین میں فائرنگ سے علاوالدین زخمی ہوگئے، لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ستیش کمار کو زخمی کردیا۔ تحصیلدار جھائو غفورشاہ کی سربراہی میں ٹیم علاقے میں روانہ کردی گئی ہے بازیابی کیلیے قبائلی عمائدین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، قلعہ سیف اﷲ سے نمائندے کے مطابق مختلف مقدمات میں ملوث 5قیدی لاک اپ سے فرارہوگئے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے انہیں دوبارہ گرفتارکرلیا۔