ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی جانب سے کار سوار سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد جھگڑا ہوگیا


ویب ڈیسک September 26, 2026

کراچی میں ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی جانب سے کار سوار سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ ویڈیو میں نوجوان کی جانب سے خواجہ سرا کو پہلے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو کے مطابق نوجوان کی جانب سے تشدد کے جواب میں موقع پر موجود خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی جانب سے پیسے مانگنے پر گالی دینے اور پہلے تشدد کرنے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے جھگڑے کی بنیاد پر دونوں کے خلاف کارروائی کی۔