بس پر چھاپہ5مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برآمد
ٹنڈوغلام حیدر پولیس کی خفیہ اطلاع پر حیدرآباد سے بدین جانے والی کوسٹر میں کارروائی، بھاری رقم بھی برآمد
گرفتار شدگان ضلع جیکب آباد کے رہائشی ہیں جبکہ پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا. فوٹو: فائل
ٹنڈوغلام حیدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر حیدرآباد سے بدین جانے والی کوسٹر کو متارو بس اسٹاپ پر روک کہ تلاشی کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد جنکے نام عبدالکریم برڑو، یوسف برڑو، امان اللہ برڑو، ممتاز برڑو اور عبدالکریم لاشاری شامل ہیں۔
ان کے قبضے سے 7پستول اور بھاری رقم برآمد کی گئی ہے، گرفتار شدگان ضلع جیکب آباد کے رہائشی ہیں جبکہ پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی سماجی تنظیم کی ایک گاڑی بھی اغوا کر لی گئی تھی۔