قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف آرائیں برادری کا مظاہرہ

پولیس پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام، فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ


Numainda Express June 29, 2013
شرکاء بینرز، پلے کارڈز اور مقتولین کی تصاویر اٹھائے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ فوٹو: فائل

چند روز قبل شہر کے گنجان آباد علاقے رحمن ٹاؤن پریٹ آباد میں2 گروہوں کے مابین معمولی تکرار پر جھگڑے میں مارے گئے آرائیں برادری کے2 افراد کے قاتلوںکی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں مقتولین کے ورثاء سمیت آرائیں برادری کے افراد اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے، شرکاء بینرز، پلے کارڈز اور مقتولین کی تصاویر اٹھائے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ مجید آرائیں، عابد آرائیں و دیگر نے بتایا کہ اقبال بہلم اور ارشد دھوبی کی فائرنگ کے نتیجے میں یونس آرائیں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زخمی احسان آرائیں کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔



انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پنیاری تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی لیکن پولیس نے 15روزگزر جانے کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا ، انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔انھوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

مقبول خبریں