میرپورخاص ٹریفک انچارج شہریوں کیلیے وبال بن گیا
تمام چوراہوں پر ناکے لگادیے،گاڑی والوں سے روزانہ ہزاروں روپے کی لوٹ مار
میرپور خاص کے پولیس افسران نے بھتہ خوری اور بھاری نذرانوں کی وصولی کے لیے ٹریفک پولیس کا انچارج من پسند افسر تنویر شاہ کو مقرر کردیا ہے.
میرپور خاص پولیس افسران نے بھتہ خوری کے لیے من پسند افسر کو ٹریفک پولیس کا انچارج مقرر کردیا۔
بڑے پیمانے پر بلاجواز گاڑیوں کو روک کر مختلف بہانوں سے ہزاروں روپے یومیہ کی لوٹ مار جبکہ شہر میں ناجائز تجاوزات اور ٹریفک جام کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے پولیس افسران نے بھتہ خوری اور بھاری نذرانوں کی وصولی کے لیے ٹریفک پولیس کا انچارج من پسند افسر تنویر شاہ کو مقرر کردیا ہے جس نے ڈیوٹی سنبھالتے ہی شہر کے اندرونی اور بیرونی چوراہوں پر ناکے لگا کر بلاجواز شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور گاڑیوں کو مختلف بہانوں سے چالان کرنے اور ضبط کرنیکی دھمکی دیکر فی گاڑی 2سے 3ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
جسکے ذریعے ہزاروں روپے یومیہ کی لوٹ مار جاری ہے دوسری جانب شہر میں ناجائز تجاوزات اور ٹریفک جام اور اژدھام کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ مختلف ٹھیلوں، پتھاروں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں، رکشوں سے علیحدہ یومیہ ہزاروں روپے وصول کیے جارہے ہیں جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، شہر کے عوامی حلقوں نے انتظامی نااہلی اور پولیس کی ناقص کارکردگی اور بھتہ خوری پر شدید احتجاج کیا ہے۔