کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ
پہلےمرحلے میں 3500 دکانداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، مشیر اطلاعات سندھ
جن دکانداروں کے پاس کے ایم سی کی جاری کردہ دستاویز ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے گی، مرتضیٰ وہاب :فوٹو:فائل
سندھ حکومت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متاثر ہونے والے دکانداروں کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے دکانداروں کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ صوبائی حکومت نے میئرکراچی اور کمشنر کراچی کی مدد سے متاثرہ دکانداروں کی فہرست تیارکرلی ہے اور انہیں روزگار کے لئے متبادل جگہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی کا گھر اور روزگار نہیں چھینتی، تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ دکانداروں کو روزگارکے لیے متبادل جگہ ملے گی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے ابتدائی پلان تیار کرلیا ہے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ پہلےمرحلے میں 3500 دکانداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، تاہم جن دکانداروں کے پاس کے ایم سی کی جاری کردہ دستاویز ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے گی، کمشنراور میئرکی نگرانی میں دستاویزکی جانچ پڑتال کی جائےگی۔