ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلیے انٹرنل ایکشن پلان بنانے کی ہدایت
اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ، ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ
اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ، ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ (فوٹو: فائل)
ABBOTTABAD:
وزیر خزانہ نے ٹیرر ازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے انٹرنل ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے مخصوص ٹائم فریم کے ساتھ انٹرنل ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام نکات پر متفقہ ٹائم لائن کے دوران عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ٹیرر ازم فنانسنگ کی روک تھام کا جائزہ لینے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس کریں گے تاکہ مطلوبہ ایکشن کی تکمیل کے لیے جہاں کہیں خامیاں پائی جائیں انہیں دور کیا جاسکے۔
اجلاس میں نیکٹا کے ڈی جی انسداد ٹیرر ازم فنانسنگ نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔