کپل شرما کا اپنی شادی یوٹیوب پر لائیو دکھانے کا فیصلہ

کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جھالندر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے

کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جھالندر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی شادی کو صرف اُن کے قریبی دوست اور عزیز اقارب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا یوٹیوب پر لائیو دیکھ سکے گی۔

بالی ووڈ میں ویرات انوشکا کی شادی ہو یا دپیکا اور رنویر کی، دونوں جوڑوں نے اپنی شادی کو راز میں رکھنے کے لیے نہ صرف ملک سے باہر شادی کی بلکہ میڈیا کو بھی دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور شادی میں صرف مخصوص دوستوں کو اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔ لیکن اب اپنے مذاق اور چٹکلوں سے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کپل شرما کی شادی اب دنیا بھر میں لائیو دکھائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا وہ اب پریشان نہ ہوں کیوں کہ اب کپل کی شادی اور اس سے قبل ہونے والی تقریب کو بھی گھر بیٹھے یوٹیوب پر لائف اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔


[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq1cTEqgZbJ/"]

جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کپل کی شادی کو لائیو دیکھنے کے لیے یوٹیوب پر 'کپل شرما کے نائن' سرچ کرنے کے بعد چینل کو سبسکرائب کرنا ہوگا جب کہ کپل کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کا نام بھی دعوت نامے پر مبنی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=WmruJswCRn4

واضح رہے کہ کپل شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کوہوگی۔
Load Next Story