سانگھڑ چائے کے پیسے مانگنے والے بیرے پر تشدد کان کاٹ دیا
نواحی گاؤں ورکشاپ کے ہوٹل میں چائے پینے کے بعد بل مانگنے پر ملزمان مشتعل ، مدد کو آئے منیر کے بھائی سے بھی مار پیٹ
منیر کے بھائی عاشق اسے چھڑانے آیا تو ملزمان نے اس کو تشدد کرکے زخمی کر دیا. فوٹو: فائل
سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں ورکشاپ میں چائے کے پیسے مانگنے والے بیرے پر ملزمان کا تشدد، کلہاڑی سے کان کاٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کے گاؤں ورکشاپ اسٹاپ پر ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لیے آنے والے شیر زمان شہر اعظم اور اسکے ساتھیوں سے ہوٹل کے بیرے منیر احمد نے چائے کے پیسے طلب کیے جس پر ملزمان مشتعل ہوگئے اور تشدد کرتے ہوئے بیرے کا دایاں کان کلہاڑیوں کے وار سے کاٹ دیا، جس سے منیر احمد شدید زحمی ہوگیا۔
منیر کے بھائی عاشق اسے چھڑانے آیا تو ملزمان نے اس کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ داخل کیا گیا، زخمی بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ چائے کی رقم طلب کرنے پر پٹھان برادری نے مارا پیٹا ، ملزمان کے خلاف منگل تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار اورہمیں انصاف دلایا جائے۔