مٹھی شوہر نے غیرت کے نام پر جواں سال بیوی کو قتل کر دیا

ملزم نے گرفتاری دیدی، قتل کا اعتراف، مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی، واقعہ نواحی علاقے کلوئی میں پیش آیا


Nama Nigar July 03, 2013
واقعے کے بعد ملزم نے کلوئی تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی اور پولیس کے سامنے بیوی کو قتل کرنیکا اعتراف کر لیا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کلوئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو کاری قرار دیتے ہوئے قتل کر دیا، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈیہلو کے گاؤں ویڑی جھپ کا رہائشی ہرچند بھیل اپنے خاندان سمیت مزدوری کیلیے بیراجی علاقے گیا ہواتھا جہاں سے واپس آتے ہوئے رات کوکلوئی میں ٹھہراصبح اس نے اپنی بیوی 4 بچوں کی ماں 25 سالہ ڈیھی بھیل کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے کلوئی تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی اور پولیس کے سامنے بیوی کو قتل کرنیکا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ غیرت میں آکر بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال پہنچائی۔

مقبول خبریں