سوڈان ميں طيارہ تباہ وزيرسميت 31 افراد ہلاک

مذہبی امور كے وزيرغازی الصادق بھی طيارے ميں سوار تھے

سوڈان میں طیارہ کو حادثہ کے نتجے میں عملہ كے اركان سميت 31 مسافر ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سوڈان ميں طيارہ گركر تباہ ہونے كے نتيجہ ميں مذہبی امور کے وزیر سميت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔


ذرائع ابلاغ كے مطابق سوڈان كے علاقے تلودی ميں ايک چھوٹا مسافر طيارہ گركر تباہ ہوگيا جس كے نتيجہ ميں عملہ كے اركان سميت 31 مسافر ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حكام كے مطابق مذہبی امور كے وزيرغازی الصادق بھی طيارے ميں سوار تھے جو حادثے ميں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے كی تحقيقات شروع كردی گئی ہيں، طيارے كے حادثے كی فوری وجہ معلوم نہیں کی جا سکی۔

Recommended Stories

Load Next Story