میکسیکو بس گہری کھائی میں جاگری 11 افراد ہلاک

ایک سال کےدوران ملک میں سڑک کےحادثوں کے نتیجہ میں 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، صدر فیلپ کالڈیرون۔


APP August 19, 2012
حادثہ تیز رفتاری کے سبب ساز سلطان سیاحتی مقام کے قریب پیش آیا،25زخمی. فوٹو: فائل

میکسیکو میں مسافر بس کو حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔ ذرایع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں بحرالکاہل اور ساز سلطان سیاحتی مقام کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث 165 میٹرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 11 مسافر موقع پر ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک اور حادثہ میں 26افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر فیلپ کالڈیرون نے کہا کہ ایک سال کے دوران ملک میں سڑک کے حادثوں کے نتیجہ میں 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔