وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

آرمی چیف نے وزیراعظم کو ملک کی امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی

ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور خطہ کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی. :فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔
Load Next Story